میں آپ کو میرا جسم میرا جسم ہے پروگرام سے متعارف کرانا چاہتی ہوں ۔ یہ موسیقی پر مبنی بچوں کے ساتھ ذیادتی سے بچاؤ کے متعلق ایک مفت اینیمیٹڈ پروگرام ہے جو پُرلطف، اینیمیٹڈاور دلچسپ طور پر گائے گئے گانوں کے ذریعے ایک مختلف نقطہِ نظر سے ا یسے مضمون پر بات کرتا ہے جس پر بات کرنا عموماً مشکل ہوتا ہے۔
متاثرہ بچے اور معاشرے پر بچے کے ساتھ ذیادتی کے نتائج قابل فکر ہیں ۔ اور اس کی روک تھام کے طریقوں میں تعلیم ایک بہترین راستہ ہے۔ یا اگر بچہ پہلے سے ہی کسی ذیادتی کی صورتحال سے دوچار ہے تو کم از کم یہ انہیں یہ جاننے میں معاونت دیتا ہے کہ کیا کرنا ہےاورکس سے اس بارے میں بات کرنا ہے تاکہ ان کو کچھ مدد حاصل ہو سکے۔
جتنی جَلد ہم بچوں کو “بدن کی حفاظت ” کے مضمون کے متعلق سکھا سکیں یہ اتنا ہی بہتر ہے۔ اور مجھے اس بات کا علم ہے کہ یہ پروگرام 3 سال کی عمر سے آغاز کرتے ہوئے اور اس سے اوپر کی عمر کے بچوں کے لئے مفید ہے کیونکہ میں نے بہت کامیابی کے ساتھ امریکہ میں قریباً 350،000 بچوں کے سامنے یہ پروگرام پیش کیا ہے ۔
میرا جسم میرا جسم ہے پروگرام کی خوبصورتی یہ ہے کہ اسے کو ئی بھی سکھا یا پڑھا سکتا ہے۔ سماجی کارکن ، اساتذہ، ڈے کیئر سہولت کار، والدین، سکول کے بعد کے پروگرام فراہم کرنے والے، سپورٹ کلب آرگنائزرز اور اس کے علاوہ کئی اور لوگ۔ یہ سادہ اور آسانی سے یاد ہو جانے والا پروگرام ہے اور ذیادتی کے مضمون سے متعلق رابطے کے ذرائع کو کھولتا
ہے جو بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔
“آپ چھوٹے بچوں سے بچوں کے ساتھ ذیادتی کے مضمون پر کس طرح بات کرتے ہیں ؟”
بہت سے بالغ لوگ ذیادتی کے مضمون پر بات کرنا پسند نہیں کرتےاور مثبت طور پر چھوٹے بچو ں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنا مشکل فعل ہو سکتا ہے۔ اس پروگرام میں دلچسپ اور پُرلطف گانے لوگوں کو بچوں کے ساتھ ایک سادہ اور مثبت طریقے سے جڑنے میں معاونت دیتے ہیں۔
موسیقی کیوں ؟
گانے انٹرایکٹیو ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکھائے جانے والے اہم پیغامات یاد کرانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو اپنے بچپن میں سکھائے گئے چھوٹے چھوٹے گانے ضرور یاد ہونگے۔ یہ گانے اور پیغامات بچوں کو یاد رہیں گے اور مستقبل کی زندگی کے لئے بھی ایک اچھی بنیاد رکھیں گے۔
جرنل آف میوزک تھیرپی میں شائع ہونے والے بچوں سے متعلق ایک مطالعے میں یہ بتایا گیا کہ اپنی ذات کے بارے میں مثبت خیالات اور خود اعتمادی کی تعمیر ونشونما میں موسیقی اور نئے گانے سیکھنا بچوں کو اپنے متعلق اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس پروگرام کا استعمال کیسے کرنا ہے: اسے دلچسپ اور پُرلطف رکھیں –
یہ گانے ایک کارٹون کردار سِنتھی کے ذریعے متعارف کیے جانے والے مثبت اور پُر لطف اینیمیشنز پر مبنی ہیں ۔ ساتھ گائیے، ہاتھ سے کے اشاروں کو عمل میں لائیے، کچھ بھی کر کے اس پیغام کو یادگار بنائیے۔
اسے سادہ رکھئے –
چھوٹے بچوں کو ذیادتی کے متعلق ” گہرائی میں ” تفصیلات جاننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بس انہیں سادہ اور آسان اصول بتائیے:۔
۔ کوئی بھی آپ کو تکلیف نہ پہنچائے
۔ کوئی بھی آپ کے نجی حصوں کو نہ چھوئے
۔ کوئی آپ کے نجی حصوں کی تصاویر نہ لے
۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو کسی کو بتائیے
۔ اگر کوئی آپ تکلیف پہنچا رہا ہے یا آپ کو چھو رہا ہے تو اسے راز میں مت رکھئے۔
۔ اگر کوئی آپ سے ذبردستی کر رہا ہے تو اس بارے میں کسی کو بتائیے۔
اسے مثبت رکھئے-
اس کا مرکزی مقصد بچوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے بدن کے بارے میں مثبت رہیں اور ایسا کوئی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں اس بات کو علم میں رکھتے ہوئے محفوظ رہیں کہ ان کے پاس کوئی ایسا شخص موجود ہے جس سے وہ بات کر سکتے ہیں ۔
ہر سبق کے بعد خط لکھائی یا ڈرائینگ سیشن کرانا ایک اچھا خیال ہے جس میں بچوں سے یہ کہا جائے کہ وہ اس کی ایک تصویر بنائیں جس بارے وہ بات کر رہے اور گا رہے تھے یا پھر اگر ان کے ساتھ کچھ رونما ہوا ہے اور اگر انہیں کچھ پریشان کر رہا ہے تو وہ اس کےمتعلق لکھ سکتے ہیں ۔
میری ہمیشہ یہ تجویز ہوتی ہے کہ آپ بچوں کو کھڑا کریں اور پھر ان سے گانے کو کہیں – اس سے ان کی توجہ میں اضافہ ہو گا بجائے اس کے کہ وہ بیٹھ کر گائیں اور اس سے ان کو ہاتھ ہلانے میں بھی آسانی ہو گی۔
Song 1
1. پہلا گانا میرا جسم میرا جسم ہے
"
ہیلو، میرا نام سِنتھی ہے اور آج ہم ایک پروگرام کرنے جا رہے ہیں جس کا نام ہے “میرا جسم میرا جسم ہے”۔ ہم کچھ گانے گائیں گے اور تھوڑا مزہ کریں گے اور سیکھیں گے کہ کیسے محفوظ رہنا ہے۔ آپ کو معلوم ہےکہ ہمارے جسم بہت خاص ہیں اور کسی کو اس بات کا حق نہیں کہ ہمیں تکلیف دے یا ہمارے نجی حصوں کو ہاتھ لگائے یا کچھ بھی ایسا کرے جو ہمیں اچھا نہیں لگے کیونکہ یہ ہمارا خاص جسم ہے۔ ہم اب پہلا گانا گائیں گے – اورمیں چاہتی ہوں کہ آپ میرے ساتھ گائیں – اس کا نام ہے ، میرا جسم میرا جسم ہے۔
"Song 2
2۔ اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا - اسے مت کریں
"
ویڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ اگلے گانے میں ہمیں بہت مزہ آئے گا، اس میں یاد رکھنے کا بہت ہی اہم اصول ہے اور وہ اصول ہے – اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا – تو اسے مت کریں!!! اب میں ایسی چیزوں کی بات نہیں کر رہی ہوں جیسے کہ ہوم ورک کرنا، یا اپنا سونے والا کمرہ ٹھیک کرنا میں کہہ رہی ہوں کہ اگر کوئی آپ کو کہیں لے جانے کی کوشش کرے اور آپ کومعلوم ہو کہ یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ اگر آپ کو یہ ٹھیک نہیں لگتا – اسے مت کریں!! یا اگر آپ کو کچھ ایسا کرنے کو کہے جو آپ کو اچھا نہ لگتا ہو۔ اگر آپ کو یہ ٹھیک نہیں لگتا – اسے مت کریں
"Song 3
3- "کیااگر"کھیل
"
ویڈیو میں سے ِسنتھی کے الفاظ اب ہم ‘کیااگر کھیل ” کھیلیں گے۔ اور اس گانے میں ہم سیکھیں گے کہ آپ کو کیا کرنا ہے اگر کوئی شخص جسے آپ نہیں جانتے ہوں اور وہ آپ کو کہیں پر لے جانے کی کوشش کرے، یا کوئی آپ کے نجی حصوں کو چھونے کی کوشش کرے۔ کیا آپ کومعلومہےکہآپکےنجیحصےکہاںہیں؟ وہوہاںہیںجہاںسے آپکےانڈروئیریاپینٹ نےڈھانکاہواہے۔ کسی کو بھی آپ کے نجی حصوں کو چھونا نہیں چاہئے سوائے اس کہ جب آپ بہت چھوٹے ہوں اور امی اور ابو آپ کو وہاں سے دھوئیں لیکن جلد ہی آپ خود ایسا کرنا سیکھ جائیں گے۔ یا ہو سکتا ہے اگر آپ بیمار ہوںیا زخمی ہوں اور امی ابو یا ڈاکٹر کو وہاں کوئی دوائی لگانی پڑ جائے ۔ لیکن اس کے ع لاوہ کسی کو آپ کے نجی حصوں کو چھونا نہیں چاہئے۔ ہم یہ بھی سیکھیں گے کہ اگر کوئی ہمارے گھر میں یا رشتےداروں میں سے ہمیں تکلیف دے یا کچھ ایسا کرے جو آپ کو اچھا نہ لگےتو ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔ اس کھیل میں آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ چِلانا ہے “نہیں” اس لئے میں چاہوں گی کہ آپ اونچی آواز میں چِلائیں۔
"Song 4
چوتھا گانا
"
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے دیڈیو میں سے ِسنتھی کے الفاظ اگرکوئیآپکےنجیحصوںکوچھورہاہواوراگرکوئیآپکوتکلیفدےرہاہوتویہکسیکوبتانابہتضروریہے، بےشک آپ کو ڈر لگے یا شرم محسوس ہو۔ آپ کو بہت بہت بہادر بننا ہے اور کسی کو بتانا ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جنہیں آپ بتا سکتے ہیں جیسے امی، ابو، داد، دادی، نانا اور نانی، آنٹی، انکل، ٹیچر، خالہ، چاچا، پھوپو یا تایا کے بچے، پڑوسی، آپ کے دوستوں کے امی ابو، پولیس، نرس اور آپ کے ارد گرد کے بہت سے لوگ۔ اب اگر آپ بتائیں اور ان لوگوں میں سے کوئی آپ کا یقین نہیں کرے، وہ آپ کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کسی کو نہیں بتانا – لیکن آپ کو پھر کسی اور کو جا کر بتانا ہے۔ اور اگر وہ بھی نہ یقین کریں – تو آپ کو کسی اور کو بتانا ہے اور آپ کو بتاتےرہناہےجبتککہکوئیآپکیباتنہسنلے۔کبھیبھ
"Song 5
پانچواں گانا پیار نرمی ہے
"
دیڈیو میں سے ِسنتھی کے الفاظ آئیں پیار کے بارے میں بات کریں، یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ آپ سے پیار کریں اور لوگ آپ کو تکلیف دے کر اپنے پیار کا اظہار نہیں کرتےیا کوئی ایسی حرکت کر کے جو آپ کو عجیب لگے۔ جو لوگ آپ سے پیا ر کرتے ہیں وہ اس کا اظہار ایسے کام کر کے کرتے ہیں جو آپ کو پسند ہیں جیسے کہ کتابیں پڑھنا، گیمز کھیلنا، مزے کرنا، چلنے پھرنے کے لئے جانا اور آپ کو سائیکل چ لانا سکھانا۔ پیار کا مطلب ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔ ہمارے والدین اورخیال رکھنے والے اس طرح سے ہمارا خیال رکھتے ہیں کہ ہمیں کھانا کھلائیں، اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہم نے دانت صاف کیے ہیں، اور ہمارے پاس پہننے کے لئے صاف کپڑے ہیں، اور اگر ہم بیمار ہوں تو ہمیں ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارا ٹھیک سے دھیان رکھا جائے تاکہ ہم بڑے ہو کر صحت مند، خوش اور مضبوط بنیں۔
"Signs of Child Abuse
بچوں کے ساتھ ذیادتی کے نشانات
مندرجہ ذیل نشانات آپ غفلت یا ذیادتی شدہ بچوں میں محسوس کر سکتےہیں ۔ اگر آپکو ان میں سے کوئی بھی نشان نظر آئے یا اگر بچہ آپ پر اس بات کا انکشاف کرے۔
1۔ پُرسکون رہئے اور بچے پر مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے ذبردستی نہ کریں ۔
2۔ بچے کو تسلی دیں اور ان کا شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے آپ کو یہ بات بتائی اور پھر متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن سروسزکو اس سے آگاہ کریں ۔
3۔ اس بات کو دھیان میں رکھئے کہ بچہ ایک وقت میں معلومات کا تھوڑا حصہ ہی فراہم کر سکتا ہے جب تک کہ اسے یہ یقین نہ ہو جائے کہ آپ کا رد عمل پُر سکون اور معاون ہے۔
مندرجہ ذیل چند ذیادتی کے نشانات ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ بچہ ان میں سے کئی باتوں سے دوچار ہو لہٰذا یہ محض ایک گائیڈ لائن یا راہنمائی کے اصول ہیں ۔ اگر آپ بچے کے رویے میں واضح تبدیلیاں دیکھیں تو اس بات کی یقین دہانی کریں کہ کوئی ذیل سے متعلقہ تو نہیں ہے۔
جسمانی ذیادتی کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
-
غیر معمولی نیل، جلنے کے نشان یا ہڈی وغیرہ ٹوٹنا
-
دانت کاٹنے کا نشان
-
بار بار کے زخم جنکو ہر بار حادثے کے طور رپر بیان کیا جائے
-
اگر کوئی وضاحت اس چوٹ کے مطابق نہ ہو
-
کپڑوں کی لمبی بازو پہنےیا دوسرے ایسے کپڑے جن سے چوٹ یا زخم کو چھپایا جائے
رویہ
-
ناشگوار، چڑچڑاپن
-
غیر معمولی شرمیلا، جو لوگوں سے دور رہے
-
انتہانی بےچین کہ اسے کسی چیز سے خوشی نہ ہو
-
والدین سے خوف محسوس کرے
-
والدین سے علیحدہ ہونے پر کم افسردگی دکھائے یا بالکل افسردہ نہ ہو
غفلت کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
-
صفائی نہ رکھنا، گندے بال، جسم کا رنگ
-
موسم کے لحاظ سے غیر مناسب لباس
-
مجھے میڈیکل یا ڈینٹل کئیر کی ضرورت ہے
بچے کا رویہ
-
اکثر تھکاوٹ
-
مانگتا رہے یا خوراک چوری کرے
-
سکول سے اکثر تاخیر یا غیر حاضری
-
نافرمان رویہ
-
خود اعتمادی کی کمی
جذباتی ذیادتی کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
ہو سکتا ہے کہ دوسری ذیادتیوں کی نسبت اس قسم کی ذیادتی کے نشانات اتنے واضح نہ ہوں ۔ اس صورت میں رویہ شاید بہترین اشارہ ہے۔
-
دوستوں اور سماجی سرگرمیوں سے الگ تھلگ رہنا
-
سکول میں اکثر تاخیر یا غیر حاضری
-
خود اعتمادی میں کمی
-
نافرمان رویہ
-
سکول کی کارکردگی میں تبدیلیاں
جسمانی ذیادتی کے نشانات
بچے کی ظاہری صورت
-
پھٹے یا خون آلودہ کپڑے
-
اعضاء تناسل کے حصے میں درد یا خارش
-
جنسی ترسیل شدہ ا نفیکشن کا شکار
بچے کا رویہ
-
جنسی رویہ یا علم جو بچے کی عمر کے مطابق غیر مناسب ہے۔
-
دوسرے بچوں کو غیر مناسب طور پر چھونا ۔
-
رویے میں یکدم تبدیلی
-
چھوئے جانے پر بے انتہا جھجھک
اگر آپ کو شک ہے کہ بچہ ذیادتی کا شکار ہے تو اپنے متعلقہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز سے رابطہ کریں اور ان سے ہدایات حاصل کریں ۔اگر آپ کا بچہ خطرے میں ہے تو وہ آپ کے خدشات کو سنیں گے اور اس کے لئے ضروری اقدامات لیں گے۔
آئیے بچوں کو محفوظ رکھیں !!
Program written and animated by Chrissy Sykes ©2017
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (بچوں کے)
سوال: لوگ بچوں کو کیوں تکلیف دیتےہیں ؟
جواب: لوگوں کو بچوں کو تکلیف دینے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ کچھ لوگوں کے ساتھ بچپن میں ذیادتی ہوئی ہوتی ہے اور وہ بڑے ہو کر اسی چیز کو اوروں پر دہراتے ہیں ۔ کچھ لوگوں کو منشیات، نشہ خوری یا غصے کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے وہ بچوں کو تکلیف دیتے ہیں ۔ یاد رکھنے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچوں کو تکلیف پہنچانا غلط بات ہے اور اسی لئے آپ کو کسی کو بتانا ضروری ہے تاکہ آپ مدد حاصل کر سکیں ۔
سوال: لوگ بچوں کے نجی حصوں کو کیوں چُھوتے ہیں ؟
جواب: دوبارہ، لوگوں کے بچوں کو جنسی ذیادتی کا شکار بنانے کی کئی وجوہات ہیں ۔ بہت سے لوگ جو بچوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں ان کے ساتھ خود بھی ایسا ہوا ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کے بارے میں بتانا ضروری ہے کیونکہ ان لوگوں کو علاج کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بہتر ہو سکیں اور بچوں کو مزید تکلیف نہ دیں ۔
سوال: اگر کوئی بھی میرا یقین نہ کرے تو میں کیا کروں؟
جواب: اگر آپ کسی کو بتاتے ہیں اور وہ آپ کی بات پر یقین نہیں کرتا – تو کسی اور کو بتائیے اور لوگوں کو بتاتے رہئے جب تک کہ کوئی آپ کی بات سُن نہ لے۔
سوال: اگر میں بتا دوں تو کیا ہو گا؟
جواب: ان کو اس بات پر رپورٹ کرنا ہو گی کہ آپ کو کوئی تکلیف پہنچا رہا ہے۔ پھر کوئی شخص آئے گا جو آپ کی فیملی سے بات کرے۔ وہ یہ دیکھیں گے کہ کیا آپ اس گھر میں محفوظ ہیں یا آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت ہے جہاں آپ محفوظ ہوں ۔
سوال: اگر میں ناں کہوں اور وہ پھر بھی نہ رکیں تو میں کیا کروں؟
جواب: اگر آپ کے ناں کہنے پر بھی وہ نہ رکیں تو اونچی آواز میں چلائیں تاکہ اگر کوئی قریب میں آپ کی مدد کرنے والا ہو تو وہ آپ کی آواز سن لے یا آپ کو معلوم ہو کہ ارد گرد ایسے لوگ ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اگر وہاں کوئی نہ ہو تو جیسے ہی آپ کو موقع ملے کسی کو جا کر بتائیں ۔
سوال: اگر وہ کہیں کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو وہ میرے گھر میں سےکسی کو یا مجھے اور تکلیف پہنچائیں گے؟
جواب : جو لوگ بچوں کے ساتھ ذیادتی کرتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ اس بات کا کسی اور کو علم ہو۔ اس لئے وہ کو شش کریں گے اور آپ کو یا آپ کے گھر میں سے کسی کو دھمکائیں گے اور آپ سے کہیں گے کہ اسے راز رکھیں ۔ آپ کو بہت بہادر بننا ہے اور کسی کو اپنے مسئلے کے بارے میں بتانا ہے۔
سوال: میں کیا کروں اگر میرے بہن بھائیوں میں سے کوئی میرے ساتھ ذیادتی کر رہا ہو؟
جواب: اپنے والدین کو بتائیے اور اگر وہ آپ کی بات نہ سنیں تو سکول میں کسی کو بتائیے یا پھر اس فہرست میں سے کسی کو جس کے بارے میں ہم نے بات کی تھی۔
سوال: اگر میں کسی کو بتاؤں تو کیا وہ ناراض ہوں گے؟
جواب: ہمیشہ نہیں ، لیکن ہاں ہو سکتا ہے کہ وہ ناراض ہوں ۔ لیکن آپ کو پھر بھی بہادر بننا ہے اور بتانا ہےتاکہ وہ شخص آپ کو تکلیف پہچانا بند کردے یا آپ کے نجی حصوں کو مزید نہ چھ